اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کے خلاف ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کےخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی اضافی سیکیورٹی کےخلاف درخواست کے کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار ریاض حنیف راہی عدالت کے سامنے پیش اور کیس کو دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کی۔درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے متعلق ایسا ہی کیس جسٹس محسن اختر کیانی نے سنا تھا،بہتر ہوگا کہ یہ کیس بھی اسی بنچ کے سامنے منتقل کیا جائے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ آپ کواپنی مرضی کا فورم نہیں مل سکتا، کون سا بنچ سنے گا یہ عدالت کا اختیار ہے آپ کا نہیں،آپ میرٹ پر اپنے دلائل شروع کریں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرے اور کوئی دلائل نہیں ہیں،پھرجو بھی مناسب آرڈر جاری کردیں۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -