فیصل واوڈا نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

فیصل واوڈا نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
فیصل واوڈا نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن نااہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہیں تھا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، الیکشن کمیشن کا9 فروری کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو غلط بیانی حلف جمع کروانے پر نااہل قرار دیا تھا ، ان پر بھی 62 وین ایف لگائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کے بعدسینیٹر منتخب ہو گئے تھے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -