شاداب خان کی انجری کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور زور دار جھٹکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پر ایک کے بعد دوسری مصیبت آن پڑی ہے ،غیر ملکی کھلاڑی ایلکس ہیلز پی ایس ایل چھوڑ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے رکن ایلکس ہیلز پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے ہیں، اس حوالے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہناہے کہ ایلکس ہیلز ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے ہیں، ذرائع کا کہناہے کہ غیر ملکی کھلاڑی ببل کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکارتھے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمپ میں کھلاڑیو ں کی انجریز نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کردیا ہے۔گزشتہ روز میچ کے دوران کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر انجری کا شکار ہوگئے تھے۔