پی ایس ایل ، ملتان سلطانز کے معروف کھلاڑی کے گھر بیٹی کی پیدائش ، خوشیاں ہی خوشیاں

پی ایس ایل ، ملتان سلطانز کے معروف کھلاڑی کے گھر بیٹی کی پیدائش ، خوشیاں ہی ...
پی ایس ایل ، ملتان سلطانز کے معروف کھلاڑی کے گھر بیٹی کی پیدائش ، خوشیاں ہی خوشیاں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطانز کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بیٹر صہیب مقصود کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے دی جس میں انہوں نے لکھا کہ اللہ نے مجھے بیٹی کی صورت میں رحمت سے نوازا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام 'انشا صہیب' رکھا گیا ہے جب کہ کرکٹر نے بیٹی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ میں آج گھر سے لاہور واپس جارہا ہوں اور ملتان سلطانز میں شمولیت اختیار کروں گا۔خیال رہے کہ صہیب مقصود آج سے تین روزہ آئسولیشن مکمل کریں گے، ان کا آئسولیشن میں پہنچ کر کووڈ ٹیسٹ کیا جائے گا۔صہیب مقصود تین روزہ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -