پسند کی شادی کرنے والی حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار
سانگھڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانگھڑ میں پسند کی شادی کرنے والی حاملہ خاتون کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو 9 فروری کو ہسپتال جاتے ہوئے رکشےسےاتارکرگولیاں ماری گئی تھیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہربھی ایک سال قبل قاتلانہ حملےمیں زخمی ہو کر معذورہوچکا ہے۔