خانیوال واقعہ ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

خانیوال واقعہ ، اہم پیش رفت سامنے آگئی
خانیوال واقعہ ، اہم پیش رفت سامنے آگئی

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں مزید 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق کل 31 مرکزی ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ان ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ابھی تک کل 112 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔گرفتار ملزمان کو آج ملتان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو تفتیش کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -خانیوال -