پی ایس ایل سیون,کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

پی ایس ایل سیون,کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ ...
پی ایس ایل سیون,کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں آج کے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی حصار میں قذافی سٹیڈیم پہنچایا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسوقت چوتھے جبکہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر موجود ہے جو بھی ٹیم آج کا میچ جیتے گی اس کے فائنل فور کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -