وہ چیزیں جو فضائی سفر کے دوران ساتھ نہیں لانی چاہئیں، ایئرہوسٹس نے سختی سے منع کر دیا

وہ چیزیں جو فضائی سفر کے دوران ساتھ نہیں لانی چاہئیں، ایئرہوسٹس نے سختی سے ...
وہ چیزیں جو فضائی سفر کے دوران ساتھ نہیں لانی چاہئیں، ایئرہوسٹس نے سختی سے منع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کو پرسکون بنانے کے لیے لوگ آرام دہ لباس پہن کرآتے ہیں، گردن کے نیچے رکھنے کے لیے چھوٹا تکیہ ساتھ لاتے ہیں، حتیٰ کہ کچھ لوگ تو ’فٹ سٹول‘ بھی پیک کرکے لے آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہت سے مسافر ایک ایسا کام بھی کرتے ہیں جس سے اب ایک ایئرہوسٹس نے سختی سے منع کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق ایرینا بلوم نامی اس ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کہا ہے کہ کچھ لوگ جہاز میں پرسکون نیند کے لیے نیند کی گولیاں کھا لیتے ہیں۔مسافروں کو اس کام سے گریز کرنا چاہیے۔
ایرینا بلوم کا کہنا تھا کہ ”مسافروں کا دوران سفر نیند کی گولیاں کھا کر سونا فضائی عملے کو صدمے اور تشویش سے دوچار کر سکتا ہے۔“ ایرینا نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ”2019ءمیں ایک مسافر کے متعلق مجھے لگا کہ شاید وہ بے ہوش ہو چکا ہے۔ میں نے اسے جگانے کی کوشش کی لیکن اس کی طرف سے کوئی ریسپانس نہیں آیا جس پر میرے ہاتھ پاﺅں پھول گئے اور میں نے ساتھی عملے کو مدد کے لیے بلا لیا اور جہاز میں کسی ڈاکٹر کی موجودگی کا پوچھنے کے لیے اعلان کرنے ہی والی تھی کہ وہ مسافر جاگ گیا۔ اس واقعے نے عملے اور دیگر مسافروں کو خوفزدہ کر دیا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -