لڑکی سرپرائز دینے پہنچی تو بوائے فرینڈ کی ایسی شرمناک حرکت پکڑی گئی کہ بیچاری کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

لڑکی سرپرائز دینے پہنچی تو بوائے فرینڈ کی ایسی شرمناک حرکت پکڑی گئی کہ ...
لڑکی سرپرائز دینے پہنچی تو بوائے فرینڈ کی ایسی شرمناک حرکت پکڑی گئی کہ بیچاری کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
سورس: TikTok/marfatz

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی دوسرے شہر میں رہنے والے اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے اچانک پہنچ گئی مگر جہاں لڑکے کی ایسی شرمناک حرکت پکڑی گئی کہ بیچاری کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ دی سن کے مطابق میری فٹز نامی اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ بتاتی ہے کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے کئی سو میل کا سفر کرکے آئی ہے۔

ویڈیو میں میری کو ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ چلتی ہوئی ایک فلیٹ کے دروازے پر جاتی ہے اور دستک دیتی ہے مگر اندر سے کوئی جواب نہیں آتا۔ وہ کافی دیر وہاں کھڑی دستک دیتی رہتی ہے لیکن اس کا بوائے فرینڈ دروازہ نہیں کھولتا، جس پر میری افسردہ ہو کر واپس لوٹ جاتی ہے۔ بعد ازاں میری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ”میرے بوائے فرینڈ کے دروازہ نہ کھولنے کی وجہ مجھے معلوم ہو گئی ہے، اس وقت وہ ایک اور لڑکی کے ساتھ تھا۔ یہی وجہ تھی کہ اس نے میرے لیے دروازہ نہیں کھولا۔“ میری کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 2کروڑ 84لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -