امریکی گلوکار کو بریک اپ کے بعد سابق بیوی کی یاد ستانے لگی، ویلنٹائنز ڈے پر پھولوں سے بھرا ٹرک بھیج دیا

امریکی گلوکار کو بریک اپ کے بعد سابق بیوی کی یاد ستانے لگی، ویلنٹائنز ڈے پر ...
امریکی گلوکار کو بریک اپ کے بعد سابق بیوی کی یاد ستانے لگی، ویلنٹائنز ڈے پر پھولوں سے بھرا ٹرک بھیج دیا
سورس: Instagram/kanye west

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی گلوکار کینی ویسٹ نے اداکارہ جولیا فوکس سے علیحدگی کے بعد اپنی سابق بیوی کم کارڈیشین کے لیے ویلنٹائنز ڈے پر پھولوں سے بھرا ہوا ٹرک بھیج دیا۔ میل آن لائن کے مطابق کینی ویسٹ نے کم کارڈیشین سے طلاق ہونے کے بعد جولیا فوکس کے ساتھ تعلق قائم کر لیا تھا مگر حالیہ دنوں گلوکار نے اس سے بھی علیحدگی کی تصدیق کر دی اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی سابق بیوی کے ساتھ ایک بار پھر محبت کا اظہار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق کینی ویسٹ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ”مجھے یقین ہے کہ میں اور کم کارڈیشین دوبارہ ایک ہو جائیں گے۔“ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ کم کارڈیشین سے اب بھی محبت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اور کم کارڈیشین مل کر اپنے بچوں کی پرورش کریں۔گزشتہ روز کینی ویسٹ نے سرخ گلابوں سے بھرا ٹرک کم کارڈیشین کے گھر کے باہر بھیجنے کے متعلق بھی انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے ہی بتایا اور اس ٹرک کی تصاویر بھی اپنی پوسٹ میں شیئر کیں۔

مزید :

تفریح -