قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے فیصلہ

قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے فیصلہ
قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہاکی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یورپی ماہر کوچز سے رابطے شروع کردئیے ہیں ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئین آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا گول کیپنگ شعبہ بہت کمزور ہے۔بہتری لائے بغیر گذارہ نہیں ہوسکتا۔ احمد عالم کی ٹیم محنت کررہی ہے۔غیرملکی کوچ سے بھی گول کیپرز کو ٹریننگ دلوانا بھی ضروری ہے۔ ایشیا کپ بہت اہم ہے، اس سے پہلے گول کیپرز کی پرفارمنس کا معیار بہتر بنانا ہوگا۔ یکم مارچ سے لاہور میں ہاکی کیمپ دوبارہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فٹنس کیمپ ایبٹ آباد میں بھی لگایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -