"پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو والد نے ہاتھ پکڑ کر گھر سے نکال دیا" اداکارہ کرن تعبیر کا حیران کن انکشاف

"پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو والد نے ہاتھ پکڑ کر گھر سے نکال دیا" اداکارہ کرن ...
سورس: Instagram

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ کرن تعبیر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری کے ابتدائی دنوں میں انہیں گھر والوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ انہوں  نے اپنے والدین سے بڑی مشکل سے آڈیشن کیلئے اجازت لی۔ ان کے والد نے آڈیشن کی اجازت یہ سوچ کر دی کہ اس نے کون سا سلیکٹ ہوجانا ہے لیکن وہ منتخب ہوگئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار ٹی وی پر آئیں تو ان کے والد سخت ناراض ہوئے اور رات کو نو بجے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر گھر سے نکال دیا۔ اس وقت ان کے پیروں میں جوتے تک نہیں تھے۔

مزید :

تفریح -