آئی جی پنجاب نے 29 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیے

آئی جی پنجاب نے 29 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیے
آئی جی پنجاب نے 29 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے 29 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ اسد سرفراز خان اے آئی جی کیمپلئین کو ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی،ایس ایس پی آپرشنز سی ٹی ڈی پنجاب کامران نواز کو ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی لاہور۔تقرری کے منتظر ایس پی عمر طفیل کو ایس ایس پی انوسٹیگیشن سی ٹی ڈی پنجاب، ایس پی محمد شریف کو ایس پی پی ایچ پی ڈی جی خان، ایس پی حیدر علی کو ایس پی کوہسار ڈویثرن مری،ایس پی انوسٹیگیشن پاکپتن دانیال احمد جاوید کو ایڈیشنل ایس پی لائل پور فیصل آباد،ایڈیشنل ایس پی لائل پور فیصل آباد احمد ارسلان کو ایس پی اسپیشل برانچ فیصل آباد لگا دیا گیا۔ تقرری کے منتظر کیپٹن (ر)بلال افتخار کو ایس پی سائنٹیفک ٹریفک ونگ سہالہ, احسن سیف اللہ کو ایس پی ٹیکنیکل کمیونیکشن پنجاب،ڈی ایس پی پنجاب کانسٹلبلری سید ریاض حسین بخاری کو عہدہ سے ہٹا ان کے خدمات اے آئی جی سائوتھ پنجاب کے سپرد کردیں۔ڈی ایس پی بھکر ناصر نواز کو جوہر آباد خوشاب،محمد سلیم اللہ ڈی ایس پی انوسٹیگیشن ہیڈ کوارٹر لاہور کی خدمات اے آئی جی سائوتھ پنجاب کے سپرد کردیں۔ اے ایس پی منچن آباد بہاولنگر عبدالخنان کو ایس ڈی پی او مریدکے شیخوپورہ،ایس ڈی پی او مریدکے افتخار احمد کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کاحکم،ایس ڈی پی او صدر لودھراں زاہد مجید کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔ ایس ڈی پی او چوا سیدن شاہ چکوال شہنشاہ احمد کی خدمات اے آئی جی سائوتھ پنجاب کے سپرد کردیں گئیں۔ایس ڈی پی او آرگنائرڈ کرائم چکوال محمد یاسین کو ایس ڈی پی او چوا سیدن شاہ چکوال،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ عبدالجبار کو ایس ڈی پی او قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ،ایس ڈی پی او آرگنائرڈ کرائم ٹو راولپنڈی عارف محمود کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔ایس ڈی پی او محمد قاسم کو اے ڈی آئی جی ٹو ڈی آئی جی سیکورٹی ڈویژن لاہور کو ڈی ایس پی ظفر وال نارووال،عامر ملک ڈی ایس پی ظفر وال نارووال کو ڈی ایس پی پسرور سیالکوٹ لگا دیا گیا۔ڈی ایس پی پسرور سیالکوٹ رضوان منظور کو ڈی ایس پی آرگنائیزڈ کرائم صدر لاہور،حسن محمود ڈی ایس پی پولیس وائرلیس ٹریننگ سکول کی خدمات اے آئی جی سائوتھ پنجاب کے سپرد کردیں گئیں۔ڈی ایس پی ناصر عباس اسپیشل برانچ پنجاب کو ایس ڈی پی او سمندری فیصل آبا,ڈی ایس پی ظفر اقبال ایس پی یو پنجاب کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ،ڈی ایس پی اختر علی ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ کو سی پی او پنجاب رپورٹر کرنے کا حکم،ڈی ایس پی آرگنائیزڈ کرائم بھکر محمد علی شاہد کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بھکر،ڈی ایس پی اسپیشل برانچ پنجاب احمد یار کو ایس ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،ایس ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سندھ وقار احمد کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -