کوئٹہ اور پشاور میں جوڑ،  ٹاس ہوگیا، دونوں ٹیمیں اب تک کتنے میچز جیت چکی ہیں؟

کوئٹہ اور پشاور میں جوڑ،  ٹاس ہوگیا، دونوں ٹیمیں اب تک کتنے میچز جیت چکی ہیں؟
کوئٹہ اور پشاور میں جوڑ،  ٹاس ہوگیا، دونوں ٹیمیں اب تک کتنے میچز جیت چکی ہیں؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن  سیون کے گروپ مرحلے کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی  نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف  پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک سات، سات میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے انہوں نے چار ، چار میچز جیت رکھے ہیں۔ بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے جب کہ پشاور زلمی پانچویں نمبر پر ہے۔

اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی ہے اسی لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہمارے لیے ہر میچ ہی اہم ہے، ان کی  ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ان کیلئے ہر میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری ہوچکا ہے اس لیے وہ پشاور زلمی کو کم سے کم ہدف پر روکنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -