شادی کرنا اور مشکل ہوگیا ، حکومت نے ٹیکس عائد کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان) حکومت کی جانب سے شادی ہال کے بل پر 10فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ۔
فاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہالز میں منعقدہ شادی کی تقریبات میں اصراف دیکھنے کو ملتا ہے لیکن ہم سب کو سادگی اپنانا ہوگی،اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات کے بلوں پر 10فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ ایڈجسٹیبل ایڈوانس انکم ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے سیل ٹیکس شرح 17فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے ۔