پیپلز پارٹی کبھی بھی حکومت کے قدموں تلے سے قالین کھینچ سکے گی: خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ میں نہ بیٹھنا حکومت کیلئے خطرہ ہوگا، پیپلز پارٹی کبھی بھی حکومت کے قدموں تلے سے قالین کھینچ سکے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار اس لیے بنایا کہ وہ دوسری جماعتوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں ،( ن لیگ کو بھی انتخابات پر تحفظات ہیں ، تمام صوبوں میں دھاندلی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنی جیتی ہوئی نشست سے اصل حقدار کے حق میں دستبردار ہو کر سنہری مثال قائم کردی۔