معروف نعت خواں حاجی عبدالرازق جامی کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات

معروف نعت خواں حاجی عبدالرازق جامی کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات
معروف نعت خواں حاجی عبدالرازق جامی کی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف نعت خواں حاجی عبدالرازق جامی اور علی حسن جامی نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر حاجی عبدالرزاق جامی نے نوازشریف کو نعت رسول مقبولﷺ سنائی جبکہ ملاقات کے بعد حاجی عبدالرزاق جامی اور علی حسن جامی نے نوازشریف کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کی۔

حاجی عبدالرزاق نے نوازشریف سے ملاقات میں ملکی ترقی کیلئے دعا بھی کی جبکہ اس موقع پر سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا۔  نوازشریف نے حاجی عبدالرزاق جامی کا ملاقات پر شکریہ ادا کیا ۔