جدہ میں ماہر اطفال ڈاکٹر سعد منظور کو پریمیم ریذیڈنسی اقامہ سے نواز دیا گیا

جدہ میں ماہر اطفال ڈاکٹر سعد منظور کو پریمیم ریذیڈنسی اقامہ سے نواز دیا گیا
جدہ میں ماہر اطفال ڈاکٹر سعد منظور کو پریمیم ریذیڈنسی اقامہ سے نواز دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد کرم اسد) نامور پاکستانی، وزارت صحت سعودی عربیہ سے چار دہائیوں سے منسلک ماہر اطفال ڈاکٹر سعد منظور ہاشمی کے لئے ایک بڑا اعزاز انہیں خصوصی ٹیلنٹ کی بناء پر پریمیم ریذیڈنسی اقامہ اعزاز سے نوازا گیا۔ 
ڈاکٹر سعد منظور ہاشمی کو انکی وزارت صحت میں غیر معمولی صلاحیتوں کے ساتھ غالباً یہ پہلا پاکستانی جده میں ہیں جن کو خصوصی ٹیلنٹ کے لیے پریمیم ریذیڈنسی اقامہ اعزازی طور پر دیا گیا وہ 1985 سے وزارت صحت میں کام کر رہے ہیں اس وقت ڈاکٹر منظور ہاشمی جده العزیزیہ زچہ و بچہ ہسپتال میں بطور کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک (اطفال) خون اور اورام (آنکولوجی) کی اسپیشلیٹی  کام کر رہا ہیں، وہ شعبہ اطفال کے وائس چیئرمین، کوالٹی کوآرڈینیٹر اور انٹرنس ڈاکٹروں کے سپروائزر، اسکے علاوہ وہ کلینکل اسسٹنٹ پروفیسر برائے طلباء کالج آف میڈیسن، رابغ، العزیزیہ ہسپتال (2017 - 2020)۔
 وہ رابغ ہسپتال میں شعبہ اطفال اور نرسری کے سربراہ بھی رہے ہیں ۔
ڈاکٹر ہاشمی کا المساعدیہ زچگی اور بچوں کے ہسپتال میں جینیاتی خون کی بیماریوں اور شادی سے پہلے کے ٹیسٹ کے مرکز کے شریک بانیان میں شمار ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ وہ بین الاقوامی طبی میگزین میں میں بھی بطور رائٹر اپنا حصہ ڈالتے رہیں ہیں۔
 جبکہ سعودی کمیشن برائے صحت خصوصیات برائے اطفال کی طرف سے تصدیق شدہ ٹرینر اور کالجز آف میڈیسن کے طلباء کے لیے ٹرینر رہے ہیں، ڈاکٹر منظور ہاشمی نے سابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ نائف بن عبدالعزیز سے حج کا تمغہ (میڈل) حاصل کر چکے ہیں ۔
وہ سعودی پیڈیاٹرک سوسائٹی اور سعودی بلڈ ڈیسیزیز سوسائٹی کے ركن اور المساعدیہ، رابیغ اور العزیزیہ بچوں کے ہسپتالوں میں کوالٹی کوآرڈینیٹر بھ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر ہاشمی الیکٹرانک ہیلتھ سسٹمز کے درمیان ڈیٹا ایکسچینج کے معیارات کو تیار کرنے اور ان کا جائزہ لینے میں شرکت کے لیے وزارت کی ایجنسی برائے ای-

ہیلتھ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے شکریہ اور تعریف کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ وہ وزارت صحت اور سعودی اسٹینڈرڈز، میٹرولوجی اور کوالٹی آرگنائزیشن سے شکریہ اور تعریف کا سرٹیفکیٹ اور وزارت صحت ہی میں بلڈ ڈیسیزیز سروسز ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے شکریہ اور تعریف کا سرٹیفکیٹ بھی شامل ہیں، کمیونٹی نے انہیں یہ اچیومنٹ حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے اور فخر کا اظہار کیا ہے۔