چیمپئنز ٹرافی 2025 : بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

چیمپئنز ٹرافی 2025 : بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
چیمپئنز ٹرافی 2025 : بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کےلیے بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی کرکٹ ٹیم بغیر ذاتی عملے کے دبئی پہنچی، کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں کھلاڑیوں کے ذاتی شیف اور ہیئر ڈریسرز ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سوموار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز اور بنگلادیش کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔بھارتی ٹیم اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں اختیاری پریکٹس کرے گی یا ہوٹل میں فزیکل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔بھارت کا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔
 

مزید :

کھیل -