شارک کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرنے والی  خاتون دونوں ہاتھ  کھو بیٹھی

شارک کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرنے والی  خاتون دونوں ہاتھ  کھو بیٹھی
شارک کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرنے والی  خاتون دونوں ہاتھ  کھو بیٹھی
سورس: Wikipedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کاک برن ٹاؤن  (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیریبین میں ایک  55 سالہ کینیڈین خاتون شارک کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش میں شدید زخمی ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے ترک اینڈ کیکوس جزائر کے تھامسن کوو بیچ پر صرف چند گز پانی میں قدم رکھا ہی تھا کہ اچانک ایک شارک نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں خاتون کے دونوں ہاتھ بری طرح زخمی ہوگئے۔ ڈاکٹروں کو ایک ہاتھ کو کلائی سے جبکہ دوسرے کو کہنی کے قریب سے کاٹنا پڑا۔  حادثے کے فوراً بعد انہیں ساحل پر لایا گیا اور چیشائر ہال میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں مزید طبی امداد کے لیے کینیڈا لے جایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق  خاتون پانی میں شارک کے قریب جا کر اس کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق حکام کے مطابق حملہ کرنے والی شارک کا سائز تقریباً چھ فٹ تھا تاہم اس کی صحیح نسل کی تصدیق نہیں ہو سکی۔  بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ   یہ ایک "بل شارک" ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ خطرناک شکاری تقریباً 40 منٹ تک اس علاقے میں چکر لگاتا رہا تھا اور پھر اچانک حملہ آور ہو گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -