اسلام آبادہائی کورٹ نے ذکااشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے ذکااشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا
اسلام آبادہائی کورٹ نے ذکااشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ذکاءاشرف کو پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر بحال کر دیا، ذکااشرف کو 24جون 2013 ءکوعہدے سے ہٹایاگیاتھا، ذکااشرف نے برطرفی کےخلاف اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور دونوں نے طے کیا ہے کہ جب تک عدالت کا تفصیلی فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک دونوں ہی پی سی بی کے دفتر نہیں جائیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کسی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذکا اشرف نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ کے طور پر آئندہ کے لائحہ عمل پیش کیا۔ انہوں کہا کہ ان کی پہلی ترجیح کرکٹ کے معاملات میں آج کل پائے جانے والی کشمکش اور خرابیوں کو دور کرنا ہے۔ذکا اشرف کے مطابق ان کا کام انتظامی معاملات کو سنبھالنا ہے جبکہ کرکٹ کے معاملات جاوید میاں داد کی سربراہی میں ان ہی کے دور میں بنائی جانے والی کرکٹ کمیٹی کے سپرد ہے۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کو سیاست سے الگ سمجھتے ہیں اور موجودہ حکومت کا احترام کرتے ہیں اور اب جو کرکٹ کے پیٹرن ہیں ان کا بھی احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دوران بھی وہ ہر جماعت کے رہنماو¿ں کو کرکٹ میچز پر بلاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دوسری حکومتی پارٹی کے سبب استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں کرکٹ کا آئین آئی سی سی اور حکومت پاکستان کی مشاورت سے قانونی ماہرین نے تیار کیا تھا کیونکہ پرانے آئین پر آئی سی سی کے خدشات تھے جو دور کر دیے گیے۔انہوں نے کہا کہ جب وہ جمعرات کو پی سی بی کے دفتر جائیں گے تو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے اعلان اور انڈر 19 ٹیم کے اعلان کے علاوہ کرکٹ کے دوسرے مسائل پر فوری اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ ذکا اشرف نے ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...