انصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے,پوری قوم کا وزیراعظم ہوں:نوازشریف
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میں پوری قوم کا وزیراعظم ہوں،امن کے لیے سوات کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں ،قرضہ سکیم پر سب سے زیادہ حق خیبر پختونخواہ کے لوگوں کا ہے۔
سوات میں قر ضہ سکیم کے اجراءکے موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سوات آکرخوشی محسوس کر رہا ہوں، انصاف کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے ،قرضہ اسکیم میں کسی کی سفارش نہیں چلے گی بلکہ قرضہ مستحق افراد کو ملے گا ،جو میرٹ پر آئے گا اسے قرضہ دیں گے،یہ پہلا موقع ہے ہو کہ عام آدمی کی شنوائی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بینک صرف بڑے لوگوں کے لئے نہیں ہیں، یہ کسی ایک طبقے کے بینک نہیں ہیںبلکہ یہ 18کروڑ لوگوں کے بینک ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قرضہ اسکیم میں کسی صوبے سے ناانصافی نہیں ہو گی، سوات کے لوگ گھرسے بے گھرہوگئے لیکن ہمت نہیں ہاری۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی دوڑ میں ہمسایہ ممالک سے کوئی مقابلہ نہیں رہااور وہ بہت ترقی کر گئے لیکن اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم بھی اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ نوجوان ہمت کریں اوراپنے پاو¿ں پرکھڑے ہوں، قرضہ اسکیم میں ہرصوبہ کوآبادی کے مطابق حصہ ملے گا ۔انہوں نے امیرمقا م کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امیر مقام نے کہاکہ آپ مجھے چھوڑیں اور پہلے نوجوانوں کے پاس جائیں۔