نوابشاہ: سکول وین اور ٹرک میں تصادم، 15 بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق، 15 زخمی

نوابشاہ: سکول وین اور ٹرک میں تصادم، 15 بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق، 15 زخمی
نوابشاہ: سکول وین اور ٹرک میں تصادم، 15 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق، 15 زخمی
کیپشن: Nawabshah

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوابشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی سکول وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 بچے زخمی ہو گئے جن میں سے بعض بچوں کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دولت پور میں موجود نجی سکول ’برائٹ فیوچر‘ میں زیر تعلیم بچے نوابشاہ میں کوئز کمپٹیشن میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ قاضی احمد لنک روڈ پر روہڑی کنال کے قریب سکول وین ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق اور 15 بچے زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور، 3 خواتین اساتذہ، 3 مرد اساتذہ اور 15 بچے شامل ہیں، ہلاک ہونے والے دیگر 2 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ بعض شدید زخمی ہونے والے بچوں کو حیدر آباد ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ضرورت پڑنے پر بچوں کو کراچی کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جائے گا۔ حادثے کے بعد مساجد میں خون کے عطیات دینے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اس حادثے سے متعلق مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ڈمپر کے مالکان تک پہنچا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

مزید :

سندھ -اہم خبریں -