پرویز مشرف کا کل عدالت پیش ہونا مشکل ہے: احمد رضا قصوری

پرویز مشرف کا کل عدالت پیش ہونا مشکل ہے: احمد رضا قصوری
پرویز مشرف کا کل عدالت پیش ہونا مشکل ہے: احمد رضا قصوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ غداری کیس میں پرویز مشرف کا کل عدالت پیش ہونا مشکل ہے ، مشرف پیش نہ ہوئے تو عدالت سے استثنیٰ کی اپیل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ حکومت اور عدالت جانتے ہیں کہ پرویز مشرف صحت یاب ہیں یا نہیں، امید ہے آج شام تک ڈاکٹرز میڈیکل رپورٹ سے متعلق بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے عدالت پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے استثنیٰ سے اپیل کریں گے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس میں ابھی تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں 16 جنوری کو عدالت طلب کر رکھا ہے ۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...