پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے: اسفند یار ولی

پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے: اسفند یار ولی
پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے: اسفند یار ولی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماءاسفند یار ولی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے اور یہ مقدمہ 12 اکتوبر سے چلنا چاہئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت اور مرکزی حکومت طالبان سے مذاکرات کے بارے میں کنفیوژن کا شکار ہیں، وزیر داخلہ کے دعوے کو نہیں مانتا کہ کچھ طالبان گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر غداری نہیں آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے اور یہ مقدمہ تین نومبر 2007ءکے بجائے 12 اکتوبر 1999ءسے چلنا چاہئے ۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ 2014ءمیں صرف افغانستان نہیں پاکستان میں بھی بڑی تباہی آ سکتی ہے۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...