50 پولیس اور 4 رینجرز اہلکاروں سمیت 100 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

50 پولیس اور 4 رینجرز اہلکاروں سمیت 100 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم ...
50 پولیس اور 4 رینجرز اہلکاروں سمیت 100 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: Karachi city Map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 50 پولیس اہلکاروں اور 4 رینجرز اہلکاروں سمیت 100 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق آصف جمیل عرف پپو کو الفلاح کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار آصف پپو کا تعلق سیاسی جماعت ہے اور وہ 1993ءسے ٹارگٹ کلنگ کر رہا ہے۔ ملزم نے 1994ءمیں 4 رینجرز اہلکاروں کو قتل کیا، 1995 سے 1997 کے دوران 50 پولیس اہلکار قتل کئے جس کے بعد ملزم ملائشیا فرار ہو گیا اور 3 سال بعد وطن واپس آنے پر گرفتار کر لیا گیا جس پر عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی جو بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دی گئی جس بعد اسے این آر او کے تحت رہا کر دیا گیا اور رہائی پانے کے بعد ملزم نے 40 قتل کی مزید وارداتیں کیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے گروپ میں شامل 8 افراد تاحال مفرور ہیں جبکہ 4 افراد جیل میں ہیں۔

مزید :

کراچی -