پرویز مشرف بہادر سپہ سالار تھے، ہسپتال جا کر بیٹھنے سے ان کی نیک نامی نہیں ہو گی: اعتزاز احسن

پرویز مشرف بہادر سپہ سالار تھے، ہسپتال جا کر بیٹھنے سے ان کی نیک نامی نہیں ہو ...
پرویز مشرف بہادر سپہ سالار تھے، ہسپتال جا کر بیٹھنے سے ان کی نیک نامی نہیں ہو گی: اعتزاز احسن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءاور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بہادر سپہ سالار تھے، عدالت پیشی کے ڈر سے ہسپتال جا کر بیٹھنے سے ان کی نیک نامی نہیں ہو گی ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالتی اور ملکی معاملات میں فوج کی مداخلت بہت ہو چکی اب اگر ایسی مداخلت ہوئی تو اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بہادر جرنیل رہے ہیں اور ایک فرضی ہارٹ اٹیک دکھا کر ہسپتال جا کر بیٹھ جانے سے ان کی نیک نامی نہیں ہو گی ، انہیں عدالت میں پیش ہوکر صفائی کے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ 3 نومبر 2007ءکی ایمرجنسی کا گزٹ پرویز مشرف کے خلاف سب سے بڑا ثبوت ہے میں اگر استغاثہ کا وکیل ہوتا تو صرف عدالت میں گزٹ کی کاپی ہی پیش کر کے معاملے کو ختم کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور اس رپورٹ کو خصوصی عدالت خاطر میں لائے گی ،بیرون ملک علاج کرانے سے متعلق مریض کی کوئی صوابدید نہیں ہوتی اس طرح ہو تو ہر مجرم ملک سے باہر چلا جائے۔

مزید : اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...