حکومت طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی: مولانا سمیع الحق

حکومت طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی: مولانا سمیع الحق
حکومت طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی: مولانا سمیع الحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت طالبان سے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ، اگر کنفیوژن برقرار رہی تو مذاکرات میں پیش رفت کیسے ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں مجھے پیش رفت کیلئے کہا گیا لیکن عملی طور پر حکومت سے کسی بھی قسم کی سپورٹ نہیں مل رہی، اگلے دو سے چار روز میں اس حوالے سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر خود کنفیوز ہے تو دوسرں سے کیا توقعات لگا سکتی ہے، حکومت مذاکرات کے حوالے سے پہلے خود کو مطمئن کرے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مذاکرات دو طرفہ تحریک کی صورت میں ہوتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے صرف اعلانات ہیں کوئی عملی اقدامات نہیں ، عملی اقدامات کے لئے معاملات بیٹھ کر طے ہو سکتے ہیں۔ مولانا سمیع الحق نے واضح کیا کہ طاقت کا استعمال حل ہوتا تو یہ کر لیتے مگر اس سے معاملات سدھرتے نہیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...