بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپیہ فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپیہ فی یونٹ اضافے کا امکان
بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپیہ فی یونٹ اضافے کا امکان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں مزید 1 روپیہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر کل فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیاتھا اور اس ضمن میں درخواست بھی دی تھی جس پر نیپرا کل فیصلہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر کیلئے کیا جائے گا۔

مزید : بزنس