بیرسٹر امجد ملک کو جلد ہی پاکستان میں اہم عہدہ دیا جا رہا ہے: گورنر پنجاب

بیرسٹر امجد ملک کو جلد ہی پاکستان میں اہم عہدہ دیا جا رہا ہے: گورنر پنجاب
بیرسٹر امجد ملک کو جلد ہی پاکستان میں اہم عہدہ دیا جا رہا ہے: گورنر پنجاب

  

گجرات (بیورورپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت بیرون ملک مقیم باصلاحیت پاکستانی نژاد شہریوں کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں پاکستان واپس لانے اور انکی خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے اور مسلم لیگ ن کے لیے قابل قدر خدمات انجام دینے والے اے پی ایل برطانیہ اور راچڈل لاءسوسائٹی کے ایشیائی صدر بیرسٹر امجد ملک کو جلد ہی ایک انتہائی اہم عہدہ دیا جا رہا ہے ۔مرزا مدثر بیگ کی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی اور میاں برادران کے لیے قابل قدر خدمات سر انجام دینے والے بیرسٹر امجد ملک منجھے ہوئے قانون دان ہونے کے علاوہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، انہیں عہدہ دینے میں دیر تو ضرور ہو گئی ہے مگر جلد ہی قوم ایک خوشخبری سنے گی اور اس میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی جو اعلی تعلیم یافتہ اور یورپی ممالک کی معیشت میں ایک نمایاں رول ادا کر رہے ہیں انکی خدمات سے بھی استفادہ حاصل کیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا میں رہنے والے تارکین وطن جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں انہیں الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔

مزید : بین الاقوامی