نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کیلئے عمران خان، فضل الرحمان، منور حسن اور سمیع الحق سے مدد مانگ لی

نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کیلئے عمران خان، فضل الرحمان، منور حسن اور ...
 نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کیلئے عمران خان، فضل الرحمان، منور حسن اور سمیع الحق سے مدد مانگ لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے طالبان سے مذاکرات کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مدد مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے طالبان سے مذاکرات میں مدد کریں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر اس معاملے پر کام کریں، وہ عمران خان فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماﺅں سے رابطہ کریں گے اور اگر ان رہنماﺅں میں سے کوئی بھی پیش رفت میں کامیاب ہوتا ہے تو انہیں خوشی ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آئی ایس آئی کے سربراہ کا موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ فوج قوم سے ہٹ کر نہیں ہے اور آج بھی چاہتی ہے کہ طالبان کے مذاکرات کا معاملہ سیاسی قیادت دیکھے، فوج نے اے پی سی کے فیصلوں کی توثیق کی اور اسے قبول بھی کیا تھا۔

مزید : اسلام آباد /Headlines