وفاقی کابینہ میں توسیع،جے یو آئی کا حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع جبکہ مولا نا فضل الرحمان کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف ) نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں مسلم لیگ ن اور جے یوآئی میں معاملات طے پاگئے ہیں ۔ یہ معاملات وزیراعظم میان نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ٹیلی فونک گفتگو میں طے کئے گئے ہیں ۔ کابینہ کے نئے اراکین کل ساڑھے گیارہ بجے دن ایوانِ صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔خرم دستگیر ، عباس آفریدی ، اکرم درانی وفاقی وزیر بنیں گے جبکہ عبدالغفور حیدری وزیر مملکت ہوں گے۔ مولا نا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے سربراہ ہی رہیں گے ۔