کشمیرکی آزادی کیلئے جدوجہد کرینگے :راجہ نجابت حسین ‘ محمد افضل خان

کشمیرکی آزادی کیلئے جدوجہد کرینگے :راجہ نجابت حسین ‘ محمد افضل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)نارتھ آف انگلینڈ کے ممبران پارلیمنٹ اور کشمیری و پاکستانی رہنما مل جل کر مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کریں گے یورپی پارلیمنٹ میں بحث اور برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطین کی طرز پر قرار داد پاس کروانے کے لیے نئی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے 2015میں برطانوی انتخابات کے ودران ہر شہر میں لابی تقریبات منعقد کی جائیں گی بھارت کے یوم جمہوریہ پر برٹش کشمیری یوم سیاہ منائیں گے تحریک کے شعبہ خواتین اور کونسلرز گروپ موثر لابی کروانے میں معاونت کرے گا ارکان پارلیمنٹ یاسمین قریشی ‘ افضل خان ایم ای پی ‘ جوسی وارڈ ایم ای پی ‘ اور کشمیر دوست ارکان اینڈ ریوگرفقس ‘ اینڈ ریو سٹیفن ‘ شیڈو سیکرٹری ریچل ریوز ایم پی اور ڈیوڈ وارڈ کے علاوہ سٹورٹ اینڈ ریو ‘ فیٹبن ہلمٹن ‘ بھی تحریک کے پروگراموں میں شرکت کریں گے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کی پرزور مذمت جبکہ مقبوضہ کشمیر کے سیلاب ذدگان سے اظہار ہمدردی اور برٹش کشمیریوں سے انکی بھر پور امداد کی اپیل کا مطالبہ ‘ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام مانچسٹر کے مقامی ہال میں تحریک کی لابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ‘ تقریب میں یورپی و برطانوی ارکان کے علاوہ پیرزادہ سردار احمد قادری ‘ مشعل عقیل عرف پنکی ‘ماجد چوہدری ‘ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ‘ لیور پول سے کشمیری پروفیسر نثار میر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق اور انسانی حقوق کے تحفظ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے نئے سال میں موثر مہم چلائی جائے گی ‘ دونوں سیاسی پارٹیوں ‘ ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ مانچسٹر ‘ اولڈھم ‘ بری ‘ بولٹن ‘ اور دیگر شہریوں سے معززین شہریوں ‘ کونسلروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں اور سفارتی محاذ پر انکی حالت زار سے عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہیں گے نارتھ ویسٹ سے لیبر رکن پارلیمنٹ افضل خان نے تحریک کے عہدیداروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برٹش کشمیریوں سے تعاون کی بھر پور اپیل کرتے ہیں۔
کشمیریوں کے حقو ق کیلئے ہر محاذ پر انکا ساتھ دیا جائے گا ‘ کشمیریوں کی آزادی کی اس جدوجہد میں ہر سطح پر معاونت بھی پیش کریں گے تحریک کی خواتین رہنماؤں کی اس کاز کیلئے خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا ‘ یاسمین قریشی نے کہا کہ جہاں آزاد کشمیر کے زلزلے میں برٹش کشمیریوں اور پاکستانیوں نے دل کھول کر معاونت کی تھی اسی طرح مقبوضہ کشمیرکے سیلاب ذدگان کو بھی اسی انداز میں تعاون کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے ‘ مشعل عقیل نے حاضرین سے سری نگری کے سیلاب ذدگان کے لیے فنڈ اکٹھے کیے ‘ انکی اپیل پر سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی مرکزی رہنما شبانہ الطاف عباسی کو ملکہ کی طر ف سے ایم بی ای کا اعزاز ملنے پر تینوں ارکان پارلیمنٹ اور تحریکی رہنماؤں کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا

مزید :

عالمی منظر -