تیل کی قیمتوں میں کمی لانے والے ملک پچھتائیں گے، ایرانی صدر

تیل کی قیمتوں میں کمی لانے والے ملک پچھتائیں گے، ایرانی صدر

  

 تہران( کے پی آئی)عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے رجحان کے تناظر میں ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ ملک جو قیمتیں کم کرنے کے پیچھے ہیں وہ اِس پر ایک دِن پچھتائیں گے۔ انہوں نے سعودی عرب اور کویت کو متنبہ کیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے ان کے ساتھ ایران کو بھی نقصان کا سامنا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حسن روحانی نے ایرانی ٹیلی وژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں کی کمی کے رجحان سے جو نقصان ایران کو ہو سکتا ہے، اس سے کہیں زیادہ مالی نقصان سعودی عرب اور کویت کو ہو گا۔ روحانی کا اشارہ سعودی عرب اور کویت کے سالانہ بجٹس کی جانب تھا جو خاص طور پر خام تیل کی ایکسپورٹ پر تکیہ کرتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ جون سن 2014 سے اب تک عالمی منڈیوں میں خام تیل کے فی بیرل کی قیمت میں ساٹھ فیصد کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -