جرمنی میں اسلام دشمنی اور نسل پرستی کے خلاف ریلی کا انعقاد

جرمنی میں اسلام دشمنی اور نسل پرستی کے خلاف ریلی کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) جرمنی میں اسلام دشمنی اور نسل پرستی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے شر برانڈن برگ میں اسلام دشمنی ‘ دہشت گردی اورنسل پرستی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ ریلی کے منتظمین کا کہناتھا کہ اس سے طرح کی ریلیوں کا اہتمام ملک کے دیگر شہروں میں بھی کیاجائے گا ۔ واضح رہے کہ جرمنی میں نسل پرستوں اور ان کے مخالفین کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے اور مساجد پرحملے بھی بڑھتے جارہے ہیں ۔دوسری جانب سابق صدر کرسیان ودونف کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے معاشرتی اقدار کو قریب سے جاننے کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -