مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل

مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل

  

مکرمی !میں نے کم آمدنی والے افراد، سرکاری ونیم سرکاری ملازمین خصوصی طورپر چھوٹے گریڈ کے ملازمین، مزدوروں ، طالب علموں اور دربار بیبیاں پاک دامن پر حاضری دینے والے زائرین کو سستے کھانے کی سہولت فراہم کرنے کے لئے جون 2013ء میں سائبان بیبیاں پاک دامن فوڈز اینڈ ٹی سٹال نزد کارپٹ ٹرینگ انسٹیٹیوٹ 27ایمپرس روڈ لاہور قائم کیا تھا۔

یہ سٹال اپنے عزیزواقارب دوستوں، رشتہ داروں سے قرض لے کر بنایا تھا اور ڈیڑھ سال میں اس سٹال سے اڑھائی لاکھ سے زائد افراد کو تیس لاکھ روپے کے اخراجات سے سستے کھانے کی سہولت مہیا کی گئی ، نوسے دس افراد کو روزگار بھی فراہم ہوا ہے۔ اب اس سٹال کو تھوڑا سا وسیع کرنے اور جستی لوہے کی چادروں لوہے کے گارڈروں سے مضبوط تعمیر کرنے نیا فرنیچر ڈالنے، فوڈز لائسنس بنوانے، سیوریج کی سہولت پختہ فرش ڈالنے کے لئے سات لاکھ روپے کی رقم درکار ہے۔ جومخیر حضرات اس مشن میں حصہ ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ وہ پہلے سٹال پر تشریف لائیں اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں اور تعمیر مکمل ہونے تک روزانہ اور بعد میں ہر ہفتہ یا ہر ماہ سٹال کا معائنہ کرسکتے ہیں۔

جومخیر حضرات سستے کھانے کی سہولت مہیا کرنے میں مدددینے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ وہ فی کس 10روپے کے حساب سے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

(ملک الفت علی ۔لاہور )

فون نمبر :0301-2727167-0321-7524930

مزید :

اداریہ -