اقتصادی اعشاریوں میں بہتری

اقتصادی اعشاریوں میں بہتری

  

مکرمی! مُلک کو درپیش گھمبیر مسائل کے باوجود پاکستان میں اقتصادی ترقی کی راہیں کھل گئی ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر15ارب ڈالر کی حد عبور کر چکے ہیں۔ ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے۔افراط زر اور قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ دسمبر تک مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ٹیکس آمدن میں بھی تقریباً15فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ یقیناًحکومت کی اقتصادی ٹیم کی کامیابی ہے کہ اتنے مسائل کے باوجود پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ اگر دھرنوں اور مارچوں سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا نہ کیا جاتا تو مُلک کی اقتصادی صورت حال اس سے کہیں بہتر ہوتی۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں روز بروز کم ہو رہی ہیں۔ حکومت کی مناسب منصوبہ بندی کے تحت ان قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کمزور معیشتوں کے لئے نعمت خدا وندی سے کم نہیں، حکومت کو اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

(محمد ضیاء آفتاب،احمد بلاک، نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور)

مزید :

اداریہ -