یوکرائن‘ آرٹلری شیل بس کو لگنے سے 11ہلاک‘ 13زخمی

یوکرائن‘ آرٹلری شیل بس کو لگنے سے 11ہلاک‘ 13زخمی

  

کیف(آئی این پی) یوکرائن کے مشرقی حصے میں بس پرآرٹلری شیل لگنے سے11مسافر ہلاک اور13زخمی ہو گئے، حکومت نے حملے کا ذمہ دار روس نواز باغیوں کو ٹھہرایا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق یوکرائن فوجکے حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے گڑھ دونیتسک سے 35 کلومیٹر دور ایک چیک پوائنٹ کے نزدیک بس کو شیل لگا۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے بس میں عام شہری سوار تھے۔ جو ساحلی شہر ماریو پول سے آ رہے تھے۔ ترجمان نے حملے کا ذمہ دار روس نواز باغیوں کو ٹھہرایا ہے جبکہ باغی رہنماؤں نے انکار کیا ہے۔ دونیتسک کی علاقائی وزارتِ داخلہ کے سربراہ ویاچیسلاو ابروسکن کے مطابق حملے کا نشانہ قریبی شہر ولنوواخا کے باہر بنایا ہوا چیک پوائنٹ ہو سکتا ہے۔ نشانہ خطا ہونے کی وجہ سے شیل بس کو جا لگا۔ یوکرائنی فوج اور روس نواز باغیوں کے درمیان گزشتہ برس اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب تک 4800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -