سندھ میں شوگرملزکیلئے چینی کی برآمدات پرچھوٹ اورسبسڈی بڑھانے کا فیصلہ

سندھ میں شوگرملزکیلئے چینی کی برآمدات پرچھوٹ اورسبسڈی بڑھانے کا فیصلہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) وزارت تجارت نے سندھ میں گنے کی قیمت پر تنازع کے بعد شوگر ملز کےلئے ساڑھے 6لاکھ ٹن چینی کی برآمدات پر چھوٹ اور سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کر لیاجس کی حتمی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائےگی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ ماہ شوگر ملز کےلئے 182روپے فی 40کلوگرام گنے کی قیمت ممکن بنانے کیلئے ساڑھے 6ارب روپے کی منظوری دی تھی، تاہم شوگر ملز مالکان نے مقررہ قیمت پر گنے کی خریداری سے انکار کر دیا اور کرشنگ روک دی، تاہم صوبائی حکوت کی مداخلت کے بعد کرشنگ کا عمل دوبارہ شروع تو ہوگیا لیکن ملز مالکان مقررہ قیمتوں پر ادائیگی سے انکاری ہیں جس کے بعد وزیر تجارت نے شوگر ملز کےلئے مالی امداد میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی حتمی منظوری ای سی سی کے اجلاس میں متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -