ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر منور مغل مرحوم کی یاد میںآبپارہ مارکیٹ میں ریفرنس کا انعقاد

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر منور مغل مرحوم کی یاد میںآبپارہ مارکیٹ میں ...

  

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ایف پی سی سی آئی کے نائب صدراور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر منور مغل مرحوم کی یاد میں آب پارہ مارکیٹ میں ریفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میںچیمبر کے صدر مزمل حسین صابری، سنیئر نائب صدر محمد شکیل منیر، نا ئب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ، فاو¿نڈر گروپ اور یونائیٹڈ بزنس گروپ نارتھ زوں کے چیئرمین عبدالرو¿ف، سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر احمد ملک، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدور میاں اکرم فرید، زاہد مقبول ، ظفر بختاوری ، سنیئر ممبر خالد اقبال ملک، انجمن تاجراں پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور تاجر برادری کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منور مغل مرحوم کی تاجر برادری کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوںنے ہمیشہ تاجربرادری کی خدمت کو اپنا شعار بنا رکھا تھا۔

 ور تاجروں کے مفادات کے لئے کام کیا ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منور مغل مرحوم کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اورصنعت و تجارت کے تمام اہم مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کو شش کی جائے گی انہوںنے کہا کہ منور مغل مرحوم کو یاد کرنے کا بہتر طریقہ یہی کہ تاجر و ں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں کیونکہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی تاجر برادری کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی۔آئی سی سی آئی فاو¿نڈر گروپ کے چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ نارتھ زون کے چیئرمین عبدالرو¿ف نے منور مغل کی تاجر برادری کی بہتری کے لئے گراں قدرخدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کوئی بھی ان کا خلا پر نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ منور مغل مرحوم ہم سب میں ہر دلعزیز تھے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور کہا کہ ہم تاجروں اور صنعتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کر کے منور مغل کو بہترین انداز خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔زبیر احمد ملک، میاں اکرم فرید،ظفر بختاوری ، زاہد مقبول، اجمل بلوچ اور دیگر تاجروں نے بھی یاد گار ریفرنس سے خطاب کیااور منور مغل مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی جو انہوںنے تاجر برادری کی بہتری کے لئے سر انجام دی۔

مزید :

کامرس -