اوپیک خام تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہے،متحدہ عرب امارات

اوپیک خام تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہے،متحدہ عرب امارات

  

ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے وزیرتوانائی سہیل المزروعی نے کہا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک عالمی منڈیوں میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی میں ”گلف انٹیلیجنس“کے نام سے توانائی سے متعلق فورم سے خطاب کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی نے کہا کہ تیل کی قیمت کا تعین کرنا اوپیک کے ہاتھ میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کو دانشمندی سے کام لیتے ہوئے عالمی معیشت کی ترقی کے حوالے سے تیل کی پیداوار کا حجم طے کرنا چاہیے۔ المزروعی کے مطابق موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کا اندازہ لگایا جانا مشکل ہے تاہم سال 2015 کی پہلی ششماہی میں تیل کی منڈی کے اتار چڑھاو¿ کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ حالات بہتر ہونگے اور تیل کی قیمت اتنی کم سطح پر زیادہ دیر برقرار نہیں رہ پائے گی۔(mik/tar/mad 1230:15 )

*******

مزید :

کامرس -