گزشتہ سال کے دوران پنجاب کی زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ،ترجمان محکمہ زراعت

گزشتہ سال کے دوران پنجاب کی زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ،ترجمان محکمہ ...

  

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ سال 2014ءکے دوران صوبہ پنجاب میں تمام اہم فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ پنجاب ایگری کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال صوبے میں 19.7 ملین ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہوئی جو سال 2007-08ءمیںملین ٹن تھی ۔غیرموزوں موسمی حالات کے باوجود کپاس کی پیداوار بھی 99 لاکھ بیلز تک بڑھ گئی جو سال 2013ءکے دوران 91.5 لاکھ بیلز تھی ۔ انہوں نے کہاکہ سال 2013ءکے مقابلے میں گزشتہ سال کے دوران چاول کی صوبائی پیداوار 34.8 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 35.5 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ۔اسی طرح گنے ‘ مکی ‘ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے

جبکہ گزشتہ سال میں سیلابوں کی وجہ بی سے 8 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کاشت کی گئی فیصلیں تباہ ہوگئیں۔

مزید :

کامرس -