ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں اور8 آفیشلزکے اخراجات آئی سی سی برداشت کریگی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ میں سفر کرنے والے23کھلاڑیوں اور آفیشلزکے اخراجات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل برداشت کرے گی۔ جبکہ اس کے علاوہ اضافی سپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کی بیگمات کا خرچہ بورڈ کو اٹھانا پڑے گا۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران کسی کھلاڑی کی بیگم یا اہل خانہ کا سفر کرنا اس ملک کے بورڈ کا استحقاق ہے۔ آئی سی سی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ ورلڈ کپ میں آئی سی سی پندرہ کھلاڑیوں اور آٹھ آفیشلز کا خرچہ برداشت کرے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران کسی کھلاڑی یا آفیشلز کے اہل خانہ ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔ پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کے ساتھ دس آفیشلز اور چیف سلیکٹر معین خان سفر کریں گے۔