ویمن کرکٹ،پاکستان اور سری لنکا پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آج آمنے سامنے ہو نگے

ویمن کرکٹ،پاکستان اور سری لنکا پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آج آمنے سامنے ہو نگے

  

شارجہ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں (آج) جمعرات کو شارجہ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو وائٹ واش کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 16 جنوری کو شارجہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 17 جنوری کو شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ون ڈے کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز بھی جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -