انگلینڈ نے پرائم منسٹر الیون کو ٹور میچ میں شکست دیدی

انگلینڈ نے پرائم منسٹر الیون کو ٹور میچ میں شکست دیدی

  

 کینبرا (سپورٹس ڈیسک) این بیل کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پرائم منسٹر الیون کو ٹور میچ میں 60 رنز سے ہرا دیا۔ پرائم منسٹر الیون ٹیم 391 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں 48.1 اوورز میں 331 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گلین میکسویل کی شاندار سنچری بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ سٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بدھ کو کینبرا میں کھیلے گئے دوسرے ٹور میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 391 رنز بنائے، این بیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 187 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، معین علی اور جیمز ٹیلر 71، 71 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جیسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پرائم منسٹر الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور پوری ٹیم 49 ویں اوور کی پہلی گیند پر 331 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میکسویل نے ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم ان کی 136 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ جیک ڈورن 37 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، سٹورٹ براڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -