کینگروز ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،بریٹ لی

کینگروز ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،بریٹ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلبورن (اے پی پی) سابق فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم رواں برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سین ایبٹ بہترین باؤلر ہیں اسلئے انہیں میگا ایونٹ کیلئے موقع دینا چاہیے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر رواں برس شیڈول میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کینگروز کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈونٹیج حاصل ہو گا، موجودہ ٹیم با صلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اسلئے مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم اس بار عالمی کپ کا ٹائٹل جیت لے گی۔ انہوں نے آل راؤنڈر سین ایبٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ چینجر کھلاڑی ہیں اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ سلیکٹرز کو انہیں میگا ایونٹ میں کھیلنے کا موقع دینا چاہیے، میرا دل کہتا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں ٹیم کیلئے کامیاب کھلاڑی ثابت ہوں گے۔