جانسن نے آئی پی ایل کی خاطر پر کشش کنٹریکٹ بونس آفر ٹھکرا دی

جانسن نے آئی پی ایل کی خاطر پر کشش کنٹریکٹ بونس آفر ٹھکرا دی

  

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے آئی پی ایل میں شرکت کے پیش نظر کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے پرکشش کنٹریکٹ بونس کی پیشکش ٹھکرا دی۔ آسٹریلوی ٹیم کا رواں سال شیڈول بہت مصروف ہے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل سے دور رکھنا چاہتا ہے۔

اور اسی لئے کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو پرکشش کنٹریکٹ بونس دینے کی پیشکش کی ہے جسے بریڈ ہیڈن اور رائن ہیرس قبول کر چکے ہیں تاہم فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے بونس کے معاہدے سے انکار کر دیا ہے اور اب وہ آئی پی ایل میں حصہ لیں گے۔ جانسن کا شمار آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے متعدد بار عمدہ باؤلنگ کی بدولت اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -