انٹرنیشنل ٹینس ،کربر، کویٹووا، پیرنکووا اور پلسکووا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

انٹرنیشنل ٹینس ،کربر، کویٹووا، پیرنکووا اور پلسکووا سیمی فائنل میں پہنچ ...

  

 سڈنی (سپورٹس ڈیسک) اینجلیق کربر، پیٹرا کویٹووا، پیرنکووا اور پلسکووا پیش قدمی کے سلسل کو بڑھاتے ہوئے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں پلسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسپینش کھلاڑی سوریز نوارو کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں پیرنکووا نے زہلووا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے گجدوسووا کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں جرمنی سٹار اینجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف اسپینش کھلاڑی مگوروزا کو زبردست مقابلے کے بعد 0-6، 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر لاسٹ فور ٹیموں کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -