جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا

جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا

  

جوہانسبرگ (بیورو رپورٹ) جنوبی افریقہ اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ ڈرا ہو گیا۔ جنوبی افریقہ اے ٹیم نے میچ کے چوتھے اور آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 92 رنز بنا لئے تھے۔ بدھ کو پارل، جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز انگلینڈ لائنز کی ٹیم نے جنوبی افریقہ اے ٹیم کی پہلی اننگز 504 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 624 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔ مایہ ناز بلے باز جوناتھن ٹراؤٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار ڈبل سنچری بنائی اور 211 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ عدیل راشد 78، لیام پلنکٹ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیک بروکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ رورے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ اے ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 92 رنز بنا لئے تھے تاہم میچ کو وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا اور ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ سٹائن وان زائل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -