اداکارہ اشنا شاہ کی کراچی واپسی

اداکارہ اشنا شاہ کی کراچی واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اشنا شاہ کراچی واپس چلی گئیں۔اشنا شاہ ایک موبائل کمپنی کی تقریب کی میزبانی کے لئے لاہور آئی تھیں جس میں شرکت کے بعد وہ گزشتہ رات واپس چلی گئیں۔اشنا شاہ نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ انہیں ڈرامہ سیریل ”بشر مومن“کا زبردست رسپانس ملا تھا اورا ب اکثر لوگ مجھے میرے کردار رودابہ کے نام سے پکارتے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے دو نئے ڈرامے”شہریاراں“ اور ”پیا من بھائے“جلد ہی آن ائر ہونے والے ہیں۔

مزید :

کلچر -